aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مسعود حسین خاں لسانیات اور لسانیاتی تحقیق کے مردِ میدان ہیں۔ ہندآریائی لسانیات پر انھیں کامل عبور حاصل ہے۔ علاوہ ازیں تاریخی لسانیات، صوتیات، اسلوبیات، دکنیات اور اقبالیات، نیز لغت نویسی اور زبان کے مسائل سے انھیں خصوصی دلچسپی رہی ہے، اور انھی علمی میدانوں میں انھوں نے قابلِ قدر کارنامے انجام دیے ہیں۔زیر نظر کتاب در اصل ریحانہ سلطانہ کا لکھا ہوا پی، ایچ۔ ڈی کا مقالہ تھا بعد میں اس کو کتابی شکل میں پیش کیا گیا،اس مقالے میں پروفیسرمسعود حسین خاں کی سوانحی زندگی اور ان کی ادبی خدمات کا ہمہ جہت جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کتاب میں لسانیات کے علاوہ بھی ان کی کئی جہتوں پر بات کی گئی ہے۔