aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پنجابی زبان و ادب كے ارتقا كے بھرپور جائزے پر مبنی كتاب ہے۔پنجابی زبان پاكستان كی سب سے بڑی زبان ہے۔پنجابی اور اردو زبان كاقدیم رابطہ رہا ہے۔اكثر محقیقن كا موضو ع بھی پنجابی ادب رہا ہے۔ یہ كتاب پنجابی ادب كی مختصر مگر جامع تاریخ ہے۔جس میں پنجابی زبان كی ابتدا،ارتقا اور ادبی تخلیقات كا جائزہ لیا گیا ہے۔ مصنف نے كتاب كو نو ابواب میں تقسیم كیا ہے۔جو بالترتیب اس طرح ہیں،سرزمین پنجاب،اردو اور پنجابی زبان كا رابطہ،پنجابی ادب كی ابتدا، پنجابی ادب كی خصوصیات، پنجابی ادب كے ادوار، تیسرا دور،قیام پاكستان ،پاكستان میں پنجابی ادب،اور لوك گیت پر مشتمل ہیں۔ ان ابواب كے تحت پنجابی زبان و ادب کی ابتدئی تاریخ، عہد بہ عہد ارتقاء پھر قیام پاكستان كے بعد زبا ن كی ترویج واشاعت كے متعلق سیر حاصل گفتگو موجودہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets