aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ترنم ریاض کی شعری کائنات مناظر فطرت سے لے کر انسانی مسائل اور انسانی رشتوں کی گوناگوں کیفیات کی فنکارانہ تجیسم سے وابستہ ہے لیکن اس عمل میں نہ تو وہ موضوعات کی میزان سازی کرتی ہیں اور نہ ہی کوئی اشتہاری اعلان نامہ تیار کرتی ہیں۔ ان کی نظمیں اپنے متنوع دائرہ کار میں انسانی ردعمل کی انتہائی نرم و نازک مثال ہیں۔ ان کی شاعری انسانی ہمدردیوں سے معمور ہونے کے علاوہ محبت اور امن کا پیغام دیتی ہے۔ ترنم نے اپنی شاعری میں دانش ورانہ تجربات وافکار کو جمالیاتی اور فنی خوبیوں کے ساتھ پیش کیا ہے۔ زیر نظر کتاب "پرانی کتابوں کی خوشبو" ان کا اکلوتا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں زیادہ تر ان کی نظمیں ہیں آخر میں ان کی لکھی ہوئی پچیس غزلیں بھی شامل ہیں۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free