aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
جرات بخش فارسی زبان وادب ،علم طب ،عروض و قواعد اور فن شعر سے خوب واقف تھے۔جرات کے کلام کا بڑا حصہ غزلیات پر مشتمل ہے۔ان کے یہاں عورت کی جو تصویر ابھرتی ہے وہ جیتی جاگتی عورت ہے۔دبستان لکھنو میں شاعری میں معاملہ بندی کا سب سے بڑا نام قلندر بخش جرات ہے۔جو اس فن کے امام مانے جاتے ہیں۔اردو شاعری میں معاملہ بندی کی اصطلاح ان ہی کی وجہ سے عام ہوئی ۔جرات نے عاشقانہ جذبات اور جنسی خواہشات کو آپس میں ضم کردیا لیکن فن کا دامن کبھی نہیں چھوڑا ہے۔اس لیے جرات کے کلام میں لذت اور لطافت دونوں ک امتزاج ملتا ہے۔پیش نظر ڈاکٹر جمیل جالبی صاحب کی"قلندر بخش جرات "کےتحت کلام جرات کا فنی و موضوعاتی تجزیہ ہے۔