aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قرابادین فارسی کا لفظ ہے ۔طب کی اصطلاح میں اس دستوری کتاب کو کہتے ہیں جس میں ادویہ مفردہ کو مر کب کے مختلف اصول وضوابط سے بحث کی گئی ہے ۔ یعنی و ہ کتاب جس میں یونانی دواسازی کے متعلق بحث و گفتگو ہو ۔ یہ کتاب اگر چہ جامعہ طبیہ سے شائع ہوئی لیکن نام میں مجیدی ہونے کی وجہ سے کہا جاسکتا ہے کہ حکیم عبدالمجیدکے نسخوں سے منسوب یہ کتاب ہے ۔ قرابادین کا سلسلہ بہت ہی قدیم ہے ۔ عربی میں کئی کتابیں اس موضوع پر ملتی ہیں پھر فارسی زبان میں کثیر کتابیں ملتی ہیں ۔یونانی دواوؤں میں بہت ہی زیادہ تجربے ہوئے ہوئے اوراس نے ہزاروں سا ل کا سفرکیا ہے تو اس کے دستاویزات بھی بہت ہی اہم اور قدیم ہیں ۔ اس کتاب میں دواوؤں کے نام ،طریقۂ ترکیب اور اس کے فوائد اجمالی طور پر در ج ہیں ۔ علم طب کے مبتدی اور محققق دونوں کے لیے یہ مفید کتاب لگتی ہے ۔ او را یک عام قاری کے لیے باعث تعجب ہوگا کہ یونا نی نظام طب میں امراض کے جزئیات کا کس قدر مؤثر علاج ہے ۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets