aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
محمد قاسم نانوتوی (1833ء-1880ء) ہندوستان کے ایک متبحر عالم، تحریک دیوبند کے سرکردہ قائد اور دار العلوم دیوبند کے بانی ہیں۔ قاسم نانوتوی کے بہت سے عظیم دینی کارنامے ہیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے شاعری بھی کی ہے۔ جو اردو، فارسی اور عربی زبان میں ہے۔ زیر نظر کتاب میں ان کے کچھ قصائد ہیں جو تینوں زبانوں میں ہیں۔ كتاب كی آخر میں سلسلہ چشتیہ صابریہ كا منظوم شجرہ بھی دیا گیا ہے۔جو متعقدین اور مردین كے لیے رہنمائی كا باعث ہے۔یہ قصائد قاسمی كاایك قدیم نسخہ ہے۔