aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں آزادی کے بعد سے دور حاضر تک اردو طنز مزاح میں اپنے فن کا لوہا ساری دنیا میں منوانے والے مزاح نگار وں میں محترم مجتبیٰ حسین صاحب سر فہرست ہیں۔ان کی بے پناہ مقبولیت کا راز ان کے فن میں پوشیدہ ہے۔ان کی تحریریں اپنے لطیف مزاح،شائستگی،اعتدال پسندی،رمزیت ،برجستگی ،طنز کی کاٹ،تیکھے اور دلچسپ اسلوب کے ساتھ قاری کی مکمل توجہ پانے میں کامیاب ہیں۔ان کے انشائیوں میں مزاح کا اسلوب غالب ہے لیکن مزاح میں ہی طنز کے وہ تیر چلاتے ہیں کہ قاری وقتی طور پر لطف اندوز تو ہوجاتا ہے لیکن غور وفکر کے بعد اس میں پوشیدہ طنز سے تلملاجاتا ہے۔واقعہ نگاری اور مرقع کشی میں بھی مجتبیٰ حسین کو کمال حاصل ہے۔ہماری زندگی میں پیش آنے والے معمولی سے معمولی واقعات کوموصوف اپنے فنی چابکداستی سے ایسے پیش کرتے ہیں کہ وہ واقعہ خاص اور اہم ہوجاتا ہے۔پیش نظر ان کے انشائیوں کا مجموعۃ "قطع کلام " ہے ۔ جو مجتبیٰ حسین صاحب کے مختلف مجموعوں سے منتخب کردہ مضامین پر مشتمل ہے۔ جس میں طنزیہ اور مزاحیہ مضامین،پھر شخصی خاکے اور آخر میں سفر نامے شامل ہیں۔
Mujtaba Husain was a prolific and critically acclaimed humorist of Urdu literature, in the field of satire and humor. He has nearly two dozen books to his credit. He was honored with the much-coveted Padma Shri award. His work has been widely translated into English, Hindi, Japanese and various other regional languages of India.
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets