aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "قران السعدین مع مجمع البحرین" راجہ راجیشور راؤ اصغر (ورما) کی تصنیف ہے۔ یہ ایک قدیم فرہنگ ہے جس میں اردو زبان میں مستعمل عربی، فارسی، ہندی، سنسکرت، اور انگریزی کی تذکیر و تانیث درج کی گئی ہیں، اور ان تذکیر و تانیث کی شواہد و نظائر بھی پیش کی گئی ہیں۔ نیز فرہنگ کے شروع میں تذکیر و تانیث کے قواعد بھی بیان کئے گئے ہیں۔447 صفحات پر مشتمل در اصل پیش نظر یہ لغات دو فرہنگوں (قران السعدین اور مجمع البحرین) کا مجموعہ ہے جسے پہلی اشاعت میں الگ الگ شائع کیا گیا اور موجودہ اشاعت میں یکجا کرکے 'مطبع ابراہمیہ حیدر آباد دکن' سے شائع کیا گیا۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free