aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب کا اصل متن انگریزی میں ہے جس کے رائٹر مشہور ڈرامہ نگار شیکسپیئر ہیں اور اس کا سلیس ترجمہ محمد احسان اللہ نے کیا ہے ۔ ترجمہ کرنے میں اس بات کا خاص خیال رکھا گیا ہے کہ اصل متن کی کشش برقرار رہے۔ اس میں ایک امیر سلطان میکبتھ کی بہادری اور جنگ سے لوٹتے ہوئے بیاباں جنگل میں ایک عجیب الخلقت عورت اور اس کے ساتھ چند خوفناک مرد سے سامنا ہونے کا قصہ بڑے دلچسپ انداز میں بیان کیا گیا ہے۔ قدم قدم پر سنسنی اور استعجاب ہے۔ یہ سارا قصہ اسکاٹ لینڈ کے بادشاہ ڈنکن کے دور کا ہے جو خود بھی ایک رحمدل بادشاہ تھا۔ قصہ مختصر اوردلچسپ ہے ۔