aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ساٹھ کی دہائی میں جن افسانہ نگاروں نے اپنی شناخت قائم کی ان میں اقبال مجید کا نام کافی اہم ہے۔ اقبال مجید کا تاریخی شعور کافی نکھرا ہوا ہے۔ ان کے پاس تاریخی معلومات کا خزانہ ہے جس کے سبب ان کے موضوعات میں تنوع پیدا ہو گیا ہے۔ ان کے افسانوں کی موضوعیت نئی فکر سے جلاپاتی ہے۔ اقبال مجید کے اکثر افسانوں میں حشرات الارض، جانور، پرندے وغیرہ مرکزی حیثیت رکھتے ہیں لیکن یہ سب استعاراتی، تمثیلی اور علامتی کردار ہوتے ہیں۔ زیر نظر کتاب "قصہ رنگ شکستہ" اقبال مجید کے منتخب افسانوں کا مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں ان کے منتخب افسانوں کو تین ادوار میں تقسیم کر کے پیش کیا گیا ہے۔ پہلا دور میں 1960 سے 1975 تک کے دور کے افسانے شامل ہیں۔ دوسرے دور میں 1976 سے لیکر 1996 تک کے افسانے شامل ہیں۔ جبکہ تیسرے دور میں 1997 سے لیکر 1911 تک کے وہ افسانے شامل ہیں جو کسی بھی مجموعے میں شامل نہیں تھے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free