aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب میں دوہوں، بارہ ماسوں اور چوپائیوں کی ایک صحت مند روایت ملتی ہے۔ ان میں بارہ ماسے زیادہ توانا عوامی روایات کے طور پر پائے جاتے ہیں۔ جن کی خاص بات یہ ہوتی ہے کہ ان میں خالص عربی اور فارسی اصوات کا بہت زیادہ لحاظ نہیں رکھا جاتا ہے۔ حالانکہ ہوتے یہ عربی اور فارسی ہی ہیں۔ ان میں ہندی اور برج کے الفاظ جب مل جاتے ہیں تو ایک خاص ہندستانی ذائقہ بھی پیدا ہو جاتا ہے۔ اردو گیت بھی انہیں روایات کے پاسدار ہیں۔ زیر نظر کتاب اردو کے اسی پہلو کی جانب نشاندہی کرتی ہے۔ اس میں کچھ چوپائیاں لچھمن داس کی ہیں تو الہ بخش کا ایک بارہ ماسہ بھی ہے۔ انہیں ہر اردو قاری کو بہرحال پڑھنا چاہیے۔