aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "قرون وسطی کا اسلامی فلسفہ" اگناش گولڈ سیہر کی تصنیف ہے، جس کو ڈاکٹر سید وحید الدین نے اردو میں ترجمہ کیا ہے۔ کتاب میں قرون وسطی میں فلسفہ کی صورت حال کا تذکرہ کیا گیا ہے، اس کے اثرات پر روشنی ڈالی گئی ہے، فلسفہ اسلام کی تشریح و توضیح کی گئی ہے، متکلمین کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، ان کے کام کا تعارف کرایا گیا ہے، معتزلہ اور ان کے نظریات و اختلافات پر گفتگو کی گئی ہے، فلسفہ یونانی سے متعلق اہم معلومات ذکر کی گئی ہیں، ارسطو کے نظریات کا ذکر کیا گیا ہے، ابوالاحسن الاشعری کے نظریات کے حوالے سے گفتگو کی گئی ہے، مسلمان فلاسفہ کے نظریات کو بیان کیا گیا ہے، کتاب مختصر ہے، اور اسلامی فلسفہ سے متعلق اہم معلومات فراہم کرتی ہے۔