aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"قرۃ العین حیدر تحریروں کے آئنے میں" یہ کتاب دراصل پی ایچ ڈی کا تحقیقی مقالہ ہے،تاہم19سالوں کے بعد کتابی شکل میں منظر عام پر آیا ،یہ کتاب کافی اہمیت کی حامل ہے۔ کتاب کے مطالعہ سے قرۃ العین حیدر کی شخصیت اور فن کی مختلف جہات سامنے آتی ہیں۔ اس کتاب میں قرۃ العین حیدر کی مکمل حالات زندگی،ان کی افسانہ نگاری، اہم افسانوں کا تجزیہ اور ناقدین کی آراء،کو جگہ دی گئی ہے۔ قرۃ العین حیدر کے ناول ، ناولٹ، اور رپورتاژوں کا مطالعہ "ان کے مشہور زمانہ ناول" میرے بھی صنم خانے"،"سفینہ غم "،آگ کا دریا"،"آخر شب کے ہم سفر"اور" کار جہاں دراز ہے"جیسے ناولوں کا مختلف جہات سے تجزیہ کیا گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ قرۃ العین حیدر کے لکھے ہوئے مختلف رپورتاژ کا بخوبی جائزہ لیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ،قرۃ العین حیدر کی خاکہ نگاری پر بھی تحقیقی نظر ڈالی گئی ہے۔ گویا کہ یہ کتاب قرۃ العین حیدر کی تخلیقی، تصوراتی ، اور جذباتی کائنات کا مرقع ہے۔