Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

CANCEL DOWNLOAD SHER

Editor : Irteza Karim

Publisher : Educational Publishing House, Delhi

Year of Publication : 1992

Language : Urdu

Categories : Research & Criticism

Sub Categories : Fiction Criticism

Pages : 593

ISBN No./ISSN NO : 81-85360-76-6

Contributor : Saulat Public Library, Rampur (U. P.)

qurratulain hyder
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

About The Book

قراۃ العین حیدر کا شمار جدید اردو ناول نگاروں میں ہوتا ہے۔وہ اردو کی ایک ایسی خوش نصیب ادیبہ گذری ہیں جن کی حیات میں ہی ان کی تحریروں پر بے شمار مضامین لکھے گئے اور ان کے انتقال کے بعد بھی ان کی شخصیت و فن پر کئی تحقیقی و تنقیدی مضامین منظر عام پر آرہےہیں۔گر ان مضامین کو یکجا کیا جائے تو کئی کتابیں مرتب کی جاسکتی ہیں۔ "قرۃ العین حیدر : ایک مطالعہ " ڈاکٹر ارتضی ٰ کریم صاحب کی مرتب کردہ ہے ۔جس میں انھوں نے قرۃ العین حیدر کی تخلیقات پر تحریر کردہ مختلف ادبی شخصیتوں کے مضامین شامل کیے ہیں۔ان کی بیشتر ناولوں میں تقسیم ہند کا درد نظر آتا ہے۔"آگ کا دریا" اور " آخر شب کے ہمسفر" قرۃ العین حیدر کے شاہکار ناول ہیں۔اس کے علاوہ ان کی ہر تحریر میں انھوں نے ایک جہان معنی آباد کر رکھا ہے۔جس سے پوری طرح لطف اندوز اور محظوظ ہونے کے لیے تاریخی بصیرت لازمی شرط ہے۔اسی شرط کے پیش نظر اس انتخاب میں قرۃ العین حیدر کی ہر تحریر پر دو مضامین شامل کیے گئے ہیں۔لیکن ان کا ادبی شاہکار "آگ کا دریا" پر دو سے زائد مضامین شامل ہیں۔جس کے مطالعہ سے قرۃ العین حیدر کی شخصیت اور فن کے کئی مخفی گوشے روشن ہوجائیں گے۔اس کتاب سے نہ صرف طلبا ،ریسرچ اسکالر اور اساتذہ کے لیے کارآمد ہے بلکہ ایک عام قاری کے لیے بھی قرۃ العین کے فن کو سمجھنے بے حد اہم ہے۔کتاب میں ابن سعید، احمد ندیم قاسمی ،مجتبیٰ حسین، اسلوب احمد انصاری، نامی انصاری ،انتظار حسین وحید اختر وغیرہ جیسے اردو کی مایہ ناز ہستیوں کے مضامین شامل ہیں۔

.....Read more
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

More From Author

Read the author's other books here.

Popular And Trending Read

Find out most popular and trending Urdu books right here.

See More
Speak Now