aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
قرۃ العین حیدر ایک ایسے ذہن کی مالک تھیں جو چیزوں کوسطحی نظر سے دیکھنے کے بجائے ان کی ماہیت جاننے کی خواہش مند رہتی ہیں۔ ان کے لیے تخلیق ایک داخلی تجربہ کی حیثیت رکھتی ہے اور ان کے اکثر تخلیقات کی فضا ان کے داخلی احساس کی فضا ہوتی ہے، زیر نظر کتاب میں عبد المغنی نے ان کے فن پر کافی تحقیقی مواد پیش کیا ہے،جس کے ذریعہ عینی آپا کو سمجھا آسان ہوگیا ہے، مصنف نے اس کتاب میں قرۃ العین حیدر کی انفرادیت، سے لیکر ان کے نسوانی کردار، اسلوب نگارش، اور پھر ان کے ناول اور افسانوں کا جم کر تجزیہ کیاہے۔