aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر نظر کتا ب واجدہ بیگم کا وہ تحقیقی مقالہ ہے جو انھوں نے ایم فل کے لئے لکھا تھا۔یہ تحقیقی مقالہ انھوں نے ڈاکٹر عرشیہ صاحبہ کے زیر نگرانی یونیورسٹی آف حیدر میں تحریر کیا تھا، اس مقالہ میں انھوں نے رپور تاژ کے فن پر عمدہ گفتگو کی ہے، کہ رپور تاژ کیا ہے، رپور تاژ کی تعریف کیا ہے، اور رپور تاژ کے فن کے اہم مباحث کا احاطہ کرتے ہوئے ، قرۃ العین حیدر کی رپورتاژ نگاری کا تفصیلی جائزہ پیش کیا ہے ۔انھوں نے اس کتاب کو پانچ ابواب میں تقسیم کیا ہے، پہلے باب میں، رپورتاژ کی تعریف اور فن پر بحث کی ہے، دوسرے باب میں اردو میں رپور تاژ نگاری کا اجمالی جائزہ لیا گیا ہے، تیسرے باب میں قرۃ العین حیدر کے حالات زندگی اور شخصیت کو بیان کیا ہے، اور چوتھے باب میں قرۃ العین حیدرکی رپور تاژ نگاری پر عمدہ بحث کی ہے، آخر میں اختتامیہ کے طور پر مقالے کا خلاصہ پیش کیاگیاہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets