aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
معروف دانشور، مصنف اور نقاد۔ ممتاز مفتی اور اشفاق احمد کے دوست رہے۔ کئی کتب تصنیف کیں جن میں خاکے اور ناول وغیرہ شامل ہیں۔ ان کی مشہور تصانیف میں خاکوں پر مبنی کتاب 'جو ملے تھے راستے میں' اور ’دل بھٹکے گا‘ شامل ہیں۔ ناول ’منزل منزل دل بھٹکے گا‘ اور انگریزی ناول 'ڈانسنگ وولف' (رقص کرتے بھیڑیے) شامل ہیں۔ خود انھوں نے ایک فلم نیلا پربت بنائی تھی جو کامیاب نہیں ہو سکی تھی۔ ان کی دو بیٹیاں سنبل اور نیلم احمد بشیر مصنفہ ہیں جب کہ ایک بیٹی بشریٰ انصاری ٹی وی کی معروف فنکارہ ہیں۔ اردو اور پنجابی کی ممتاز ادیبہ اور سفرنامہ نگار پروین عاطف، احمد بشیر کی ہمشیرہ تھیں۔ احمد بشیر کا انتقال لاہور میں کینسر کے عارضے کی وجہ سے ہوا۔