aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
آپ کا اصل نام سید محمد نظام الدین اور والد کا نام سید احمد بخاری تھا۔ آپ کے القابات نظام الاولیا، محبوب الہی، سلطان المشائخ، سلطان الاولیا اور زری زر بخش وغیرہ ہیں۔ آپ کی ولادت 636ھ موافق 9 اکتوبر1237ء میں بدایوں میں ہوئی۔ آپ کے جدِ امجد سید علی بخاری اور نانا خواجہ عرب بخارا سے ہجرت کرکے بدایوں بھارت پہنچے، ابھی بمشکل پانچ برس کےہی ہوئےتھے کہ والد کا انتقال ہو گیا لیکن آپ کی نیک دل، پاک سیرت اور بلند ہمت والدہ بی بی زلیخا نے سوت کاٹ کاٹ کر اپنے یتیم بچے کی عمدہ پرورش کی، آپ نے قرآن کریم کا ایک پارہ مقری بدایونی سے پڑھا اس کے بعد مولانا علاؤ الدین اصولی سے مختصر القدوری پڑھی، مشارق الانوار کی سند مولانا کمال الدین سے حاصل کی، اس کے بعد دہلی آکر خواجہ نجیب الدین متوکل سے صحبت رہی، یہیں شمس الدین خوازمی سے تحصیل علم کی۔ آپ کو بیعت و خلافت بابا فرید گنج شکر سے تھا، بابا فرید کے آپ منظور نظر تھے، آپ نے 18 ربیع الثانی بدھ 725ھ مطابق 4 مارچ 1324ء کو طلوعِ آفتاب کے وقت وصال فرمایا، مزار سے متصل مسجد کی دیوار پر تاریخ وفات کندہ ہے، آپ کا آستانہ بندگان خدا کے لئے مرجع خلائق ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets