Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : صغرا ہمایوں مرزا

اشاعت : 001

ناشر : اعظم اسٹیم پریس، حیدرآباد

مقام اشاعت : حیدرآباد, پاکستان

سن اشاعت : 1932

زبان : Urdu

موضوعات : خواتین کی تحریریں

صفحات : 182

معاون : اردو آرٹس کالج، حیدرآباد

رہبر کشمیر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

"رہبر کشمیر " صغریٰ ہمایوں میر زا کا لکھا ہوا سفر نامہ ہے "صغری ہمایوں میرزا نے 1928 میں حیدر آباد سے کشمیر کا جوسفر کیا، زیر نظر کتاب اسی سفر کی پوری روداد ہے ، اس سفر نامہ میں انھوں نے، سفر کی غرض سے لیکر ، حیدر آباد سے روانگی، ٹرین کا سفر، راستے میں پڑنے والے تاریخی مقامات، لاہور اسٹیشن پر دلالوں کا ناک میں دم کرنا ،نور جہاں کی رماز پر حاضری ، سر نگر کا راستہ ، کشمیر کے حالات، ڈل ، چشمہ شاہی، غرضہ کی کشمیر کے سارے حالات، وہاں کا تہذیب و تمدن ، قدرتی خوبصورتی اور اس سفر کے دوران جس جس مقامات پر قیام ہوا وہاں کی تفصیل ، وہاں کی دعوتیں وغیرہ کو بڑے دل چسپ انداز میں بیان کیا ہے۔ اس کے علاوہ اس سفر نامے کے افتتاح سے پہلے مقدمہ کے طور پر کشمیر کے جغرافیائیاور تاریخی حالات کے ساتھ ساتھ کشمیری کی قدرتی خوبیوں کا بھی تذکرہ کیا ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

صغرا ہماریوں مرزا ہندوستان کی ایک مشہور و معروف علمی، ادبی اور مخیر شخصیت تھیں ۔ انھوں نے اصلاح معاشرہ اور تعلیم نسواں کے لئے خود کو اور اپنے قلم کو وقف کردیا تھا ،وہ اچھی مقرر بھی تھیں۔ کئ نسائ ادبی  تنظیموں کی بانی تھیں اور کئ تعلیمی ادراے قائم کئے تھے اور ان کے لئے اپنی ذاتی املاک  عطا کی تھی۔ وہ  حیدر آباد کی پہلی خاتون تھیں جنھوں نے برقع پہننا ترک کیا۔ دوسری جنگ عظیم میں انھوں نے ہٹلر کو جنگ سے باز آنے کے لئے خواتین کی طرف سے ٹیلی گرام بھی بھجوایا تھا۔

ا ن کے  والد نظام حیدر آباد کی فوج میں سول سرجن تھے۔ صغرا نے گھر پر ہی اردو فارسی و عربی کی تعلیم حاصل کی۔ ان کے شوہر ہمایوں مرزا عظیم آباد(پٹنہ) کے ایک جاگیردار خاندان کے  فرد  اورایک نامور بیرسٹر تھے۔ انھوں نے حیدر آباد میں بہت بڑی زمین خرید کر صغرا محل تعمیر کیا۔ یہ علاقہ اب ہمایوں نگر کہلاتا ہے ۔ صغرا کا قائم کردہ صفدریہ اسکول اب بھی قائم ہے۔

صغری ہمایوں مرزا کی متعدد  کتابیں شائع ہوئیں جس میں ناول،افسانوی مجموعے، سفر نامے اور سوانح وغیرہ  شامل ہیں۔ ’’سرگزشت‘‘،’’ہاجرہ‘‘، ’’موہنی‘‘، ’’مشیر نسواں‘‘، ’’بی بی طوری کا خواب‘‘(ناول)۔  ’’آوازغیب‘‘ (افسانے)۔ ’’مقالات صغرا‘‘ ، ’’مجمو عہ نصائح‘‘، ’’میرے موسومہ خطوط‘‘، ’’تحریر النساء‘‘ اور ’’راز و نیاز‘‘ قابل ذکر ہیں۔‘‘انوار پریشاں‘‘ ان کا  شعری مجموعہ ہے جس میں غزلیں ، نظمیں اور مذہبی کلام شامل ہے ۔ ان کے مضامین  اورکہانیا ں مختلف رسائل  اور ان کی اپنی ادرات میں شائع ہونے والے رسالے ’’النسا‘‘ ’’انیسہ‘‘ اور ’’زیب النسا‘‘ میں چھپتے تھے۔

 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے