aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
راجندر سنگھ بیدی اردو کے مصنف، ڈراما نویس اور فلمی ہدایت کار تھے۔ وہ 1915ء کو سیالکوٹ پاکستان میں پیدا ہوئے۔ اُنہوں نے بہت سی مشہور بھارتی فلموں کی مکالمہ نگاری کی جیسے ابھیمان، انوپما اور بمل رائے کی مدھومتی وغیرہ ہے۔ اُنہوں نے اپنی ابتدائی زندگی لاہور میں گزاری اور یہاں سے اردو میں تعلیم حاصل کی۔زیر نظر کتاب جگدیش چندر ودھاون کی تحریر کردہ تصنیف ہے ، جگدیش چندر ودھاون نے اس سے پہلے منٹو، کرشن چندر، اور عصمت چغتائی پر کتابیں لکھی تھیں اور اس کے بعد یہ کتاب لکھ کر منٹو، کرشن چندر ، عصمت اور بیدی کو اردو نثر کے عناصر اربعہ کا نام دیا، اس کتاب میں بیدی کی شخصیت ، ان کی شکل و صورت، سگرٹ نوشی ، مے نوشی ، خوش مزاجی ، انسان دوستی ، اور اہل و عیال اور حالات زندگی بیان کئے گئے ہیں ساتھ ہی ساتھ چند افسانوں اور ان کے ناولٹ کا تجزیہ بھی پیش کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free