aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"رام چرت مانس" रामचरितमानस)) سولہویں صدی عیسوی میں گوسوامی تلسی داس دوارا لکھی گئی اودھی زبان میں ایک رزمیہ نظم ہے۔ اس گرنتھ کو ہندی ادب کی ایک عظیم تخلیق مانا جاتا ہے۔ اسے عموماً تلسی راماین یا تلسی کرت راماین بھی کہا جاتا ہے۔ رام چرت مانس بھارتی سنسکرتی میں ایک اہم مقام رکھتی ہے۔ شمالی بھارت میں راماین لوگ اسے راماین کے طور پر پڑھتے ہیں۔ شرد نوراتری میں اس کے سُندر کانڈ (حصہ) کا پاٹھ پورے نو دن کیا جاتا ہے۔ شری رام چرت مانس تریتا یگ میں ہوئے تاریخی رام راون جنگ یُدھ پر مبنی اور ہندی کے ہی ایک لہجے اودھی میں لکھی گئی ہے۔ اس کے ہیرو رام ہیں جن کو ایک عظیم شکتی کے روپ میں ظاہر کیا گیا ہے جبکہ والمیکی کی راماین میں رام کو ایک انسان کے روپ میں دکھایا گیا۔ زیر نظر کتاب رام چرت مانس کا اردو ترجمہ ہے جسے نو را لحسن نقوی نے کیا ہے۔ مقدمہ میں اس مقدس وید پر تفصیلی روشنی بھی ڈالی گئی ہے۔