aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
صبا افغانی کانام جمیل الرحمان خاں تھا۔ 1920 کو رامپور میں پیدا ہوئے۔ عربی، فارسی کی تعلیم حاصل کی۔ ان کے والد حبیب الرحمان خاں کو شاعری سے بہت دلچسپی تھی، ان کے یہاں شاعر دوستوں کی مجلس لگی رہتی۔ اس فضا کے اثر سے صبا افغانی بھی شاعری کرنے لگے۔ مقامی مشاعروں اور نششتوں میں کلام سناتے، دھیرے دھیرے حسن کلام اور دلکش ترنم کی وجہ سے ملک گیر سطح پر ہونے والے مشاعروں کا ایک اہم حصہ تصور کئے جانے لگے۔
’مینائے غزل‘ ’سازشکستہ‘ اور ’رنگ روپ‘ ان کے شعری مجموعے ہیں۔ 1986 کو رامپور میں وفات پائی۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets