Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : رہبر جونپوری

ناشر : محمد طارق

سن اشاعت : 2008

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : مجموعہ

صفحات : 130

معاون : مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی، بھوپال

رقص قلم
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

اردو کے کہنہ مشق  شاعر رہبر جونپوری کا تعلق اترپردیش سے ہے لیکن انکی ادبی زندگی کا اکثر و بیشترحصہ  بھوپال میں گزرا۔ ان کا اصل نام شیخ منہاج انصاری تھا۔ رہبر جونپوری کی ولادت اترپردیش کے ضلع جونپور کے موضع جیہگاں میں دو جون 1939 کو ہوئی تھی۔رہبر جونپوری کی ابتدائی تعلیم و تربیت جونپورمیں ہوئی۔ حصول علم کے بعد 1956میں رہبر جونپوری بھوپال آگئے اور وہاں واقع بی ایچ ای ایل کمپنی سے وابستہ ہوئے اور بی ایچ ای ایل  سے وظیفہ حسن و خدمت پر سبکدوش ہوئے۔ رہبر جونپوری کا شمار نظم کے بڑے شعرا میں ہوتا تھا۔ انھوں نے1953 میں شاعری کی ابتدا کی، رہبر جونپوری اردو کے مشہور استاد شفا گوالیاری کے حلقۂ تلمذ کی ایک ممتاز کڑی تھے۔ رہبر جونپوری کی اہم تصانیف میں آوازۂ زنجیر،موج سراب،متاع فکر،بولتے حرف اور پیغام حق کے نام قابل ذکر ہیں۔ پیغام حق میں رہبر جونپوری نے تاریخ اسلام کو منظوم رقم کیا ہے۔یہ رہبر جونپوری کا ایسااہم کام ہے جسے اردو ادب کی تاریخ میں کبھی فراموش نہیں کیا جا سکتا۔ شاعر کا شہپرِ فکر و خیال جب زمین و آسمان کی مانوس فضاؤں میں پرواز مسلسل کی یکسانیت سے دل برداشتہ ہونے لگتا ہے تو وہ ”ترے سامنے آسماں اور بھی ہیں“ کے رہنما خطوط میں نئے آسمان تلاش کرنے لگتا ہے۔ رہبر جونپوری جب نئے آسمان کی تلاش میں نکلے تو ان کی نظر اپنے ہی وطن کے بندیل کھنڈ علاقے کے معروف لوک گیت ”آلہا“ پرپڑی اور انھوں نے  دیہات کے چوپالوں سے اٹھا کر اردو کے ایوان شاعری میں ایک نئی مسند لگا کر اسے متمکن کردیا۔ انھوں نے اسے اردو کی قبا پہنا کے اردو کی رائج بحر کے ارکان ”فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فعلن فاع“ کی دستارِ فضیلت بھی سر پر رکھ دی۔ اور مع سرورِ کائنات کی سیرتِ مبارکہ ساٹھ عنوانات کے تحت حفیظ جالندھری کے شاہنامہ اسلام کی طرز پر تاریخ اسلام منظوم کرکے ”پیغام حق“ کے عنوان سے اسے شائع کیا۔ مذکورہ نئی صنف آلہا مع پیغامِ حق اردو کے شعری سرمایہ میں گراں قدر اضافہ ہے۔

رہبر جونپوری کی غزلیں بھی نظموں کے ہم پلہ ہیں۔ انھوں نے غزلوں کے پیمانے میں اپنے تفکرات کے دریاؤں کو قید کیا ہے۔ رہبر جونپوری انھیں 1996 میں صدر جمہوریہ کی طرف سے ایوارڈ بھی دیا گیا، اس کے ساتھ مختلف تنظیموں اور اداروں نے بھی ان کی ادبی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے اعزازات سے نوازا۔ ان کا انتقال3 دسمبر2020 کو لکھنؤ میں ہوا۔


.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے