aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
ہندوستان مختلف زبانوں اور مختلف تہذیبوں کا گہوارہ ہے۔ زبانوں اور تہذیبوں کی یہ رنگا رنگی بڑی مشکل سے کسی دوسری جگہ نظر آتی ہے۔ ہندوستان کی مشترکہ تہذیب سے اردو وجود میں آئی۔ اس زبان کی تراش خراش اور اظہار اسلوب کے نئے پیرائے تلاش کرنے اور بنانے میں ہرمذہب ،ہر عقیدے اور ہرعلاقے کے لوگوں نے مکمل اہم کردار اداکیا ہے۔ اردو میں مختلف مذاہب کے بزرگوں اور پیشواؤں کے بارے میں جتنا لکھاگیا ہے اتنا ہندوستان کی کسی دوسری زبان میں مشکل سے نظر آئے گا۔زیر نظر کتاب "روشنی کا مینار" مسلم و غیر مسلم شاعروں کے عقیدت مندانہ کلام پر مبنی ہے۔ جواسلام،پیغمبر اسلام،ائمہ ،شہدائے کربلا کی شان میں نعت و منقبت اور سلام ومراثی کی صورت میں ہے۔غیر مسلم شعرا میں برج نرائن چکبست،دیا شنکر نسیم، نانک لکھنوی، تلوک چند محروم، جگن ناتھ آزاد ،،منور لکھنوی وغیرہ کے کلام کے ساتھ ہندو دھرم یا دوسرے مذاہب کے سلسلے میں مسلمانوں کی لکھی ہوئی تصانیف کی تعداد بھی بہت زیادہ ہے ۔جن میں سے بعض مثالیں اس کتاب میں روشنی کے مینار کی صورت روشن ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets