aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولا نا وحید الدین خاں اپنے منفرد افکار کی وجہ سے ہندو ستانی علماء میں بالکل الگ نظریہ سے دیکھے جاتے ہیں ۔ ان کے یہاں علمیت بہت زیادہ پائی جاتی ہے اور اسی علمیت کے سبب وہ اپنی باتوں کو نئے طبقے و جدید تعلیم داں حلقے میں مقبول بھی ہیں ۔ ان کی تحریروں میں اسلام کا فلسفہ دیگر مذاہب کے ساتھ بہت ہی نرمی کے ساتھ پیش آتا ہے۔ وہ اپنی نظر یات کی وجہ سے ہمیشہ جمہور علماء کے نشانہ پر رہے ہیں۔ ان کی یہ کتاب زندگی کی مقصدیت پر ہے۔ کتاب کے پہلے ہی صفحہ پر الفریڈ ایڈلر کو نقل کرتے ہیں، ’’پوری عمر انسان کا اور انسان کی چھپی ہوئی قوتوں کا مطالعہ کر نے کے بعد عظیم نفسیات داں الفریڈ ایڈلر نے اعلان کیا کہ انسانی شخصیت کی خصوصیات کے ساتھ ایک حیر ت ناک خصوصیت اس کی یہ صلاحیت ہے کہ وہ ایک ’نہیں‘ کو ایک’ ہے‘ میں تبدیل کر سکے۔‘‘ اسی طر ح سے وہ اپنی گفتگو اکثر مواقع پر شروع کرتے ہیں اور زندگی کی مقصدیت کو سامنے لانے کی کوشش کر تے ہیں اس میں مذہب ہوتا ہے ،سماج ہوتا ہے اورجدیدو قدیم فلسفہ بھی ۔ اس کتاب میں بیس عناوین کے تحت راز حیات کوپیش کر تے ہیں ۔