aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اصل متن گجراتی زبان میں ہے جسے مہاتما گاندھی نے لکھا ۔اس کے دو حصے ہیں مگر یہاں صرف پہلے حصے کا اردو ترجمہ پیش کیا جارہا ہے۔ نو ابواب پر مشتمل اس کتاب میں حفظان صحت سے متعلق سب کچھ موجود ہے ۔اگر ایک مرتبہ اسے پڑھ لیا جائے اور عمل میں لے آیا جائے تو ڈاکٹر کی ضرورت بہت کم رہ جائے گی۔ کتاب میں صحت کی اہمیت، انسانی جسم کی ساخت، ہوا ، پانی ، غذا کی ضرورت، غذا کتنی اور کس مقدار میں لی جانی چاہئے، ورزش لباس جنسی تعلقات غرضیکہ صحت کے تحفظ سے متعلق بہت کچھ کتاب میں موجود ہے۔ جنسی تعلقات پر انہوں نے جو بے ساختہ تحریر کی ہیں خصوصاً نوجوانوں کو ضرور پڑھنا چاہئے ، اس میں بہت ہی سبق آموز باتیں ہیں۔ مقدمہ میں صحت کی اہمیت پر عالمانہ بحث کی گئی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets