aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مولانا مودودی ؒ کی یہ کتاب یہ دراصل بر صغیر کے مسلم اسکولوں کے طلبا کے لیے تحریر کیا گیا نصاب تھا ، جو کہ اپنے سادہ اسلوب اور دلنشین طرزِ تحریر کے باعث بہت جلد مقبول ہوگیا اور دن بدن اس کی مقبولیت بڑھتی چلی گئی۔ یہ مختصر رسالہ خصوصیت کے ساتھ ان نوجوانوں کے لیے لکھا گیا ہے جو ہائی اسکول کی آخری جماعتوں یا کالج کی ابتدائی منزلوں میں تعلیم پاتے ہوں۔ ان کے علاوہ عام ناظرین بھی اس سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔دعوتی اور تبلیغی مقاصد کے لیے بھی یہ ایک بہت مفید اور کارآمد کتاب ہے۔دین کو سمجھنے کے لیے اس کا مطالعہ بہت مفید ثابت ہوسکتا ہے۔ کتاب 7 ابواب پر مشتمل ہے۔ ہر باب کے کچھ ذیلی عنوانات ہیں۔ تقسیم ابواب کی تفصیل کچھ اس طرح ہے۔باب اوّل : اسلام،باب دوم : ایمان اور اطاعت،باب سوم:نبوّت،باب چہارم:ایمان مفصّل،باب پنجم : عبادات،باب ششم : دین اور شریعتاورباب ہفتم : شریعت کے احکام کے حوالے سے ہے ۔ اس کتاب کے انگریزی ، عربی ، فارسی ، بنگلہ ، سندھی ، پشتو ، گجراتی ، ہندی ، تامل ، سواحلی ،سنہالی ، مالاباری ، ڈینش ، پرتگالی ، ہائوسا ، فرانسیسی ، جرمن ، انڈونیشی ، ہسپانوی ، اطالوی ، جاپانی اور تھائی زبان میں تراجم کیےجاچلےہیں اور اس کے تراجم کا یہ سلسلہ تاحال جاری ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free