aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
یہ کتاب لینن کی تحریر کردہ ہے جس میں لینن نے ریاست اور انقلاب جیسے اہم اور حساس موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ اگرچہ یہ کتاب مختصر سی ہے لیکن جس جامعیت کے ساتھ لینن نے اسے لکھا ہے وہ مارکسی نظریات میں یقین رکھنے والے ہر قاری کو بہرحال ایک بار پڑھنا چاہیے۔ کتاب کل چھ ابواب میں منقسم ہے۔ لینن نے اس میں جن موضوعات پر بحث کی ہے ان میں ریاست کا مارکسی نظریہ اور انقلاب میں پرولتاری طبقے کے فرائض، طبقاتی سماج اور ریاست، ریاست اور انقلاب 1848-51 کا تجربہ، ریاست اور انقلاب کے پیرس کمیون کا تجربہ، اینگلس کی وضاحتیں، ریاست کے رفتہ رفتہ مٹنے کی معاشی بنادیں اور موقع پرستوں کے ہاتھوں مارکسزم کی تخریب جیسے اہم پہلو شامل ہیں۔انگریزی میں اس کتاب کا ترجمہ the state and revolution کے نام سے کیا گیا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free