aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
حامدی کاشمیری نے کشمیر میں اردو ادب کے حوالے سے اس کتاب میں ایک نئی جہت سے آشنا کرایا ہے ۔اس میں کشمیر میں اردو نظم و نثر اور شاعری کی جہت سے ہونے والے کام اور اس سرزمین پر جنم لینے والے شعراء کے بارے میں شاندار بات کی ہے اور اشارہ کیا ہے کہ جموں و کشمیر میں اردو زبان افہام و تفہیم کا ایک موثر وسیلہ رہی ہے۔ یہاں اردو کی تعلیم پرائمری سطح کی جماعت سے بی اے تک ہے ۔ایم اے کی سطح پر بھی یہاں کی یونیورسٹیوں میں تعلیم کا خاطر خواہ انتظام ہے۔عوام میں اردو کا ذوق بدرجہ اتم ہے اور علاقائی زبان کی طرح اردو میں بھی دلچسپی پائی جاتی ہے۔ کتاب مختصر ہے مگر معنویت کے اعتبار سے نہایت ہی ضخیم ہے ۔