aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
نام مرزا علی رضا، ضیا تخلص ۔تقریبا 1880 میں محلہ شاہ املی ،عظیم آباد میں پیدا ہوئے۔کم سنی میں شاعری کا شوق پیدا ہوگیا تھا۔جناب عبدالسبحان صاحب مائل تلمیذ شوق نیموی کے شاگرد ہوئے اور چند سال تک ان سے اصلاح لیتے رہے ۔جب نقص عوارض کے سبب مائل دماغی محنت سے مجبوری ہوئے تو ضیا استاد الاستاد شوق نیمودی کو اپنا کلام دکھانے لگے۔کچھ دنوں تک فقیرانہ وضع اختیار کی۔ گیروا لباس پہنتے رہے ۔شادی بھی نہیں ہوئی تھی کہ 27اپریل 1901کو ہیضے کے مرض میں اس دنیا سے چل دیے ان کا دیوان چھپ گیا ہے جس کا تاریخی نام ’’ریاض شاداب‘‘ معروف بہ’’دیوان رضا‘‘ ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets