aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سید محی الدین قادری زور اردو تحقیق میں سند کا درجہ رکھتے ہیں۔ زیر نظر میں انہوں نے غالب کی زندگی کے جن جن پہلووٴں پر روشنی ڈالی ہے اس سے غالب تحقیق کے نئے در وا ہوتے ہیں۔ اس کتاب کو پانچ حصوں میں منقسم کیا گیا ہے جس میں اول غالب کے متعلق ادب، شرح غالب اور سوانح عمریاں، دوم حیات غالب، حالات، اخلاق و آداب، سوم غالب کے ادبی کارنامے، ان کی فارسی نظم و نثر، اردو نظم و نثر، چہارم غالب کے اعزہ و احباب اور تلامذہ اور جز پنجم خطوط غالب کے دلچسپ ادبی حصوں سے متعلق ہے۔ اس کتاب کے بارے میں یہ کہنا مبالغہ نہ ہوگا کہ اس کتاب کو پڑھ کر ایک مکمل اور بھرپور غالب کی شبیہ ابھر کر سامنے آتی ہے۔