aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اس کتاب میں مرزا اسد اللہ غالب کے اردو دیوان کی تضمین پیش کی گئی ہے۔ تضمین کا مطلب ہے کسی شعر کے مصرعے کو دوسرے مصرع کے ساتھ جوڑ دیا جائے کہ اصل شعر کے معانی و مطالب میں شکستگی نہ ہو اور مطالب خواہ کتنے ہی دقیق ہوں لطافت کے ساتھ نمایاں ہو جائے ، مصرع اس طرح جوڑا جائے یعنی تضمین کی جائے کہ پوری تضمین ایک ہی دل و دماغ کی شاعرانہ کوششوں کا نتیجہ معلوم ہو۔ کتاب میں حالات مصنف کو بڑی فصاحت کے ساتھ بیان کیا گیا ہے۔ ایک جگہ پر مرزا عزیز بیگ کی یادگار تصویر بھی ہے۔ تضمین شدہ غزلیات کی فہرست مستقل طور پر دی گئی ہے اور اس کے بعد حروف تہجی کے اعتبار سے ردیف مرتب کی گئی ہے اوراسی کے مطابق اشعار پیش کیے گئے ہیں۔