aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"رو بہ رو" راجیش آنند اسیر کا پہلا شعری مجموعہ ہے۔ اس مجموعہ میں زیادہ تر ان کی غزلیں شامل ہیں۔ اسیر نے اس کتاب کے استفادہ عام کی خاطر اپنی غزلوں کو اردو اور دیونا گری دونوں رسم الخط میں پیش کیا ہے۔ وہ طبقہ جو اردو رسم الخط سے واقف نہیں ہے وہ بھی ان کی غزلوں سے لطف اٹھا سکے۔ مجموعہ کے شروع میں راجیش آنند کی شعری خصوصیات کے حوالے سے تین اہم مضامین شامل ہیں۔ جن میں سے پہلا مضمون منور رانا کا ہے، دوسرا راشد جمال فاروقی کا تحریر کردہ ہے اور آخری مضمون عنبر کھر بندہ کا ہے۔ ان مضامین کے مطالعے سے راجیش آنند اسیر کی غزلوں میں پائے جانے والے امکانات اور باریکیوں کا پتا چلتا ہے۔