Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : امجد حیدر آبادی

اشاعت : 005

ناشر : احباب پریس، حیدرآباد

مقام اشاعت : حیدر آباد, انڈیا

سن اشاعت : 1953

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری

ذیلی زمرہ جات : رباعی

صفحات : 108

معاون : ادارہ ادبیات اردو، حیدرآباد

رباعیات امجد
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

امجدحیدر آبادی نے اپنی پہچان اردو دنیا میں بحیثیت رباعی گو کے بنائی ،ان کے کلام کی انفرادیت کی وجہ سے ان کو سر مد ثانی اور شنہشاہِ رباعیات کے خطابات سے نوازا گیا۔ امجد کی رباعیات قرآن و حدیث کی ترجمانی کرتی ہیں۔ امجد نے خدائی احکام اور اللہ کے رسول کی سیرت وکردار کو اپنی رباعیات میں پیش کیا ہے ان کی فکر،اسلامی فکر تھی،ان کی شاعری میں درد،تڑپ اورایک پیغام نظر آتا ہے۔ امجد کی شاعری مقصدیت پر مبنی شاعری ہے۔ امجد کی زبان عام فہم اور فکرپختہ ہے۔ ان کے کلام میں اخلاقی میلانات پائے جاتے ہیں۔ انھوں نے اپنی شاعری میں صالح اقدار کو بیان کیا ہے وہ ایک تعمیر ادب اور صالح ادب کے نقیب ہیں ،انہوں نے شاعری وقت گزاری یا تفریح کیلئے نہیں کی بلکہ انسانیت کو اس کابھولا ہوا سبق یا دلایا ہے۔ ان کی یہ رباعیاں دیکھیں جس میں بڑی سلیقگی کے ساتھ مندرجہ بالا چیزوں کا تذکرہ کیاگیا ہے۔ ان کے شعری سرمایہ میں رباعیات امجد کے نام سے کئی حصے شائع ہوئے۔ زیر نظر کتاب حصہ اول ہے۔

.....مزید پڑھئے

مصنف: تعارف

امجد حیدر آبادی کا نام سید احمد حسین تھا ۔ امجد تخلص کرتے تھے ۔ ان کے والد صوفی سید رحیم علی بڑے خدا رسیدہ بزرگ تھے ۔ ان کا انتقال امجد کے بچپن میں ہی ہوگیا تھا ۔ مکتب کی ابتدائی تعلیم کے بعد مدرسہ نظامیہ حیدر آباد میں درس نظامی کی تعلیم حاصل کی ۔ عربی فارسی زبانوں میں مہارت حاصل کی ۔ امجد نے معاشی ضرورتوں کے تحت پہلے معلم کی حیثیت سے دارالعلوم اسکول میں ملازمت اختیار کی بعد میں ریاست حیدر آباد کے محکمہ محاسبی میں منتظم مامور ہوئے ۔ ۱۹۰۸ میں موسی ندی کے سیلاب میں ان کی والدہ بیوی بچے نذر اجل ہوئے ۔ یہ حادثہ امجد حیدرآبادی کیلئے بہت جاں گسل ثابت ہوا ۔ 

امجد حیدر آبادی کی شہرت کی بنیاد ان کی رباعیاں ہیں ۔ بقول فرمان فتحپوری ’’ امجد اول و آخر رباعی گو شاعر ہیں ‘‘ امجد نے رباعی صنف میں کثرت سے طبع آزمائی کی اور اس صنف کے وقار کو بلند کیا ۔ امجد کی رباعیوں کے موضوعات اخلاقی ، روحانی اور پند ونصائح پر مشتمل ہیں ۔ 

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Join us for Rekhta Gujarati Utsav | 19th Jan 2025 | Bhavnagar

Register for free
بولیے