Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

شیخ شرف الدین بوعلی قلندر، صاحب جذب وصاحب کرامت تھے۔ اولیائےنامدارمیں سے ہیں۔ آپ کی ولادت 605ھ مطابق 1209ء کو پانی پت میں ہوئی۔ آپ امام اعظم ابوحنیفہ کی اولادمیں سےہیں۔ یہ بھی کہاجاتاہے کہ آپ شیخ جمال الدین ہانسوی کےخالہ زادبھائی تھے۔ آپ کےوالد کانام فخرالدین اور والدہ کانام بی بی فاطمہ ہے۔بعض کاخیال ہے کہ بی بی حافظ جمال ہے۔ بوعلی قلندرکہلانے کی وجہ تسمیہ یہ ہے کہ حضرت مولیٰ علی کرم اللہ وجہہ نےجب آپ کودریاسےباہرنکالا توآپ اسی وقت سےمست الست ہوگئے اور اسی دن سے شرف الدین بوعلی قلندرکہلانےلگے۔ آپ کورہبرکی تلاش ہوئی ۔بعض کاخیال ہے کہ آپ مریدوخلیفہ خواجہ قطب الدین بختیارکاکی اور شیخ شہاب الدین کےعاشق تھے۔ یہ بھی کہاجاتاہےکہ آپ مریدوخلیفہ قطب الدین بختیارکاکی کےتھے۔ بعض کاخیال ہےکہ آپ مریدوخلیفہ شیخ نجم الدین قلندرکےتھے ۔بعض کےنزدیک آپ مریدوخلیفہ شیخ شہاب الدین عاشق خداکےتھے جومریدوخلیفہ شیخ امام الدین ابدال کے تھے اور وہ مریدوخلیفہ قطب الدین بختیارکاکی کےتھے۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﻣﮑﺘﻮﺑﺎﺕ ﮐﺎ ﺍﯾﮏ ﻣﺠﻤﻮﻋﮧ ﺑﻨﺎﻡ ﺍﺧﺘﯿﺎﺭﺍﻟﺪﯾﻦ ﮐﺘﺎﺑﯽ ﺷﮑﻞ ﻣﯿﮟ ﺳﺎﻣﻨﮯ ﺁﯾﺎ۔ ﯾﮧ ﻣﮑﺘﻮﺑﺎﺕ ﺗﻮﺣﯿﺪ ﮐﮯ ﻣﻀﺎﻣﯿﻦ ﮐﺎ ﻋﻤﺪﮦ ﻧﻤﻮﻧﮧ ﮨﯿﮟ۔ ﻣﺜﻨﻮﯼ ﺑﻮ ﻋﻠﯽ ﻗﻠﻨﺪﺭ ﺍﮔﺮﭼﮧ ﻣﺨﺘﺼﺮ ﮨﮯ ﻣﮕﺮ ﺭﻣﻮﺯ ﺗﻮﺣﯿﺪ اور ﻣﻌﺎﺭﻑ ﺳﮯ ﻣﺎﻻ ﻣﺎﻝ ﮨﮯ۔ ﺁﭖ ﮐﮯ ﺩﻭﺳﺮﮮ ﺍﺷﻌﺎﺭ ﺭﺑﺎﻋﯿﺎﺕ، ﻏﺰﻝ ﺍﻭر ﺩﻭﺳﺮی اصناف پر مشتمل ہیں۔ دیوان شرف الدین بو علی قلندر فارسی میں ایک عظیم تصوف کی کتاب ہے۔ آپ نے حضرت علی کے بارے فارسی میں مشہور شعر لکھا حیدریم قلندرم مستم بندہ مرتضٰی علی ہستم پیشوائے تمام رندانم کہ سگِ کوئے شیرِ یزدانم بو علی شاہ قلندر کے مرید مجازمخدوم لطیف الدین دانشمند بڑے پایہ کے بزرگ ہوئے جن کا مزار موڑہ تالاب بہار شریف میں مرجع خلائق ہے۔ آپ کا وصال 13 رمضان المبارک 724ھ،مطابق ستمبر1324ء کوہوا۔ مزار پرانوار پانی پت میں مرجع خلائق ہے۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے