Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : تقی عابدی

اشاعت : 001

ناشر : القمر انٹر پرائزرز، لاہور

سن اشاعت : 2003

زبان : Urdu

موضوعات : تحقیق و تنقید, علم عروض / عروض

ذیلی زمرہ جات : شاعری تنقید

صفحات : 306

معاون : تقی عابدی

رموز شاعری
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

کتاب: تعارف

ڈاکٹر سید تقی عابد ی کا شمار اردو ادب کے اہم قلم کاروں میں ہوتا ہے ۔ انہوں نے اردو ادب کو درجنوں تحقیقی و تنقیدی کتابیں دیں ہیں۔ یہ کتاب بھی ان کی بہت ہی اہم ہے ۔ یہ کتاب ان تمام افراد کے لیے ہے جو شاعری کرنے کےمتمنی ہیں اور اس کے رموز اوقاف سے باخبر ہونا چاہتے ہیں۔ شاعری کی بنیاد علم عروض پر ہے تو کتاب میں سب سے پہلے عروض کا تعارف ہے پھرشعر کے جملہ جزئیات کو پیش کیا گیا ہے ۔ شعر کے لیے فصاحت و بلاغت لازمی ہوتی ہے ہر شاعر کواپنے اشعار میں ان عناصر کا خیال رکھنا پڑتا ہے اس پر بھی رہنمائی ہے ۔صنائع لفظی و معنوی کے جملہ اجزا کا ذکر ہے ۔کتاب شاعری پر ہے لیکن نثر کی قسموں کابھی ذکر ہے۔ اسی طریقے سے نظم کی اب تک کی جملہ اقسام کا تعارف ہے ۔تمام اقسام کا احاطہ کر تے ہوئے متفرقات کے تحت ان اصناف کا بھی ذکر ہے جن کا رواج اب ختم ہوتا جا رہا ہے جیسےسہرا، ریختی اور رخصتی وغیرہ ۔ شعر کا فن جس نزاکت کا محتاج ہوتا ہے اس کو سمجھنا کسی بھی عام فرد کے لیے مشکل معاملہ ہوتا ہے اس لیے شعر کے عیو ب سے باخبر ہونا بھی ضروری ہوتا ہے جن کو مصنف نے اس کتاب میں جمع کیا ہے۔ ساتھ ہی جملہ بحور و اوزان کا تفصیلی ذکر ہے ۔ الغر ض کسی کو بھی تفصیلی طور پر شاعری کے فن سے واقفیت حاصل کرنا ہو تو ان کے لیے یہ کتاب بہت ہی مفید ہے ۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے