aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "رقعات عنایت علی" محمد عنایت علی کی تصنیف ہے، جس میں مختلف موضوعات کے خطوط پیش کئے گئے ہیں اور طلبہ کو خطوط لکھنے کے آسان طریقوں سے مثالوں کے ذریعے واقف کرایا گیا ہے۔ کتاب سات فصلوں پر مشتمل ہے، جن میں القاب وآداب استعمال کرنے کے طریقے بیان کئے گئے ہیں، ماں باپ دادا وغیرہ کے لئے کیا القاب لکھ سکتے ہیں، اس کی وضاحت کی گئی ہے، مختلف قسم کے خطوط لکھنے کے طریقوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں بڑوں چھوٹوں اور برابر والوں کے سوالات وجوبات لکھنے کے طریقے سکھائے گئے ہیں، اور سوالات و جوابات لکھے گئے ہیں، جن کو پڑھ کر طلبہ اس نوعیت کے خطوط لکھ سکتے ہیں، تہنیتی خطوط پیش کئے گئے ہیں، معاملات سے متعلق خطوط کے نمونے تحریر کئے گئے ہیں، جن کو پڑھ طلبہ کو خطوط نگاری میں آسانی ہوگی، کتاب میں پیش کئے گئے خطوط سادہ اور آسان ہیں۔