aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سعادت حسن منٹو اپنے شاہکار افسانوں کے سبب ایک عظیم فنکار مانے جاتے ہیں۔ان کا منفرد اسلوب، بے باک سماجی حقیقت نگاری ،کرداروں کا نفسیاتی تجزیہ کرنے کاہنر، فن افسانہ نگاری کے اسرار و رموز سے آگہی اور اسے تخلیقی سطح پر برتنے کا سلیقہ ، انسانی زندگی کے مسائل اور اس کی پیچیدگیوں کو اپنی تخلیقات میں فنکارانہ انداز میں پیش کرنے کی صلاحیت اوربے مثال کردار نگاری کی وجہ سے ایک منفرد مقام حاصل ہے۔ پچھلی ایک صدی سے منٹو شناسی کے لیے منٹو کی شخصیت و فن کا مختلف انداز سے مطالعہ کیا گیا ہے۔ زیر نظر کتاب اسی مطالعہ کی ایک اہم کڑی ہے۔ در اصل علی گڑھ مسلم یونی ورسٹی نے "سعادت حسن منٹو (ایک صدی بعد)" کے عنوان سے تین روزہ سمینار کا انعقاد کیا تھا،جس میں ہندوستان کے تقریبا پینتیس اسکالرز نے اپنے مقالے پیش کیے۔ اس کتاب میں ان ہی مقالات کا انتخاب ہے۔ جس کے مطالعے سے منٹو شناسی کے نئے در وا ہوتے ہیں۔