aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو ادب بالخصوص مختصر افسانے کی دنیا میں منٹو ایک بڑا نام ہے۔انہیں افسانہ نگاری کا بے تاج بادشاہ کہا جاتا ہے۔ یہ کتاب ان کی زندگی اور افسانے کے چھوٹے چھوٹے طنز سے بھرپور حسین جملوں میں زندگی کی حرارت کو تلاش کرتی ہے ۔ کتاب کی مصنف ڈاکٹر فرازنہ اسلم ہیں جو خود بھی ادبی دنیا کی شہسوار ہیں۔ کتاب میں منٹو کی پیدائش اور نشوو نما اور حالات زندگی کو پیش کیا گیا ہے اس کے بعد ان کے فن کے پس منظر اور ماحول کا جائزہ لیا گیا ہے۔ اس میں منٹو سے قبل اردو افسانوں کے سفر اور ارتقائی تاریخ پر روشنی ڈالی گئی ہے نیز اس عہد کے مختلف ادبی رجحانات اور دبستان زیر بحث لائے گئے ہیں ۔ منٹو کے افسانوں کا تنقیدی جائزہ اور اس کی انفرادیت کو بھی بتایا گیا ہے۔ اور پھر منٹو کے افسانوں کا انتخاب بھی کیا گیا ہے۔ جس میں تمام منٹو کے شاہکار موجود ہیں۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets