aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
سعادت حسن منٹو اردو افسانے کی تاریخ میں بہت ہی قد آور درخت کا نام ہے، جس نے اپنے افسانوں میں ایسی فنکارانہ مہارت اور سفاکی کا مظاہرہ کیا ہے جو کم ہی لوگوں کے حصے میں آئی ہے۔ یہ کتاب منٹو کے حیات اور کارناموں کو بڑی تفصیل سے بیان کرتی ہے۔ اس کتاب کے مؤلف برج پریمی بھی اردو دنیا میں سنجیدہ قلم کاروں میں شمار ہوتے ہیں۔ کتاب کل چھ ابواب میں منقسم ہے جو منٹو کی حیات، ان کی شخصیت کے تشکیلی عناصر، منٹو سے پہلے اردو افسانہ، منٹو کی افسانہ نگاری، منٹو کے مضامین، انشائیے اور خاکے، مکتوبات، منٹو کے دوسرے ادبی کارنامے جس میں تراجم، ڈرامے، ناول اور صحافت وغیرہ شامل ہیں، اور منٹو ایک نظر میں۔ یہ وہ موضوعات ہیں جو اس کتاب کی زینت ہیں۔ منٹو پر یہ ایک اہم کتاب ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets