aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
کسی بھی ثقافتی مظہر کے کلی نظام کودریافت کرنے کا طریقہ ساختیات ہے ،یہ لسانیات کی ایک تنقیدی اصطلاح ہے جس کے مطابق قاری اور مصنف کےخیالات و نظریات اور مہارت و اسلوب سے زیادہ ان کی ساخت کو اولیت حاصل ہے، ساختیات کے مباحث قدرے مشکل سمجھے جاتے ہیں ، ساختیات کی حقیقت ، اس کے مباحث ، ساختیات کی لسانی بنیادیں ،ساختیات کی ابتدائی باتیں ، ساختیات اور سائنس اورساختیاتی تنقید جیسے اہم عناوین پر اردو کے معروف و معتبر قلم کاروں کے مضامین اس کتاب میں شامل کئے گئے ہیں، جس سے ساختیات کی حقیقت کو سمجھنا ہر قاری کے لئے آسان ہو گیا ہے، ساتھ ہی ساتھ ، کتاب کے آخر میں ساختیات کی اہم اصطلاحات کی فرہنگ بھی پیش کی گئی ہے جو ساختیات کے مباحث کے سمجھنے میں ممدو معاون ہے۔