aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
مسعود مفتی اردو کے افسانہ نگار و ناول نگار ہیں۔جو خاص 1971 ء کی جنگ پر لکھی کتابوں کے لیے معروف ہیں۔اپنے افسانوں میں خالص حقیقت پسندی کی تکنیک کا استعمال کرتے ہیں۔ان کے افسانوں کی ایک بڑی خوبی انسانی شخصیت ،کردار اورداخلی تضادات کا مطالعہ ہے۔انسانیت پسندی ،قوم پرستی اور عام لوگوں کو لیےاحساس ذمہ داری ان کی تحریروں کے نمایاں موضوعات ہیں۔"سالگرہ" مسعود مفتی صاحب کی کہانیوں کا مجموعہ ہے۔ان کہانیوں کے متعلق خود افسانہ نگار کہتے ہیں۔" عام انسان کی ساری زندگی اصل کے نام پر نقل کی تعمیل میں گزرتی ہے۔صرف چند لوگ یہ جاننے کی کوشش کرتے ہیں کہ حقیقت کیا ہے۔اس کوشش میں وہ عمر بھر بھوسے کے ڈھیر میں سے سوئی تلاش کرنے میں لگے رہتے ہیں۔اس مجموعے کی زیادہ ترکہانیاں ایسے ہی لوگوں کے متعلق ہیں۔"
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets