aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
زیر تبصرہ کتاب "ساتواں آنگن" صالحہ عابد حسین کا ناول ہے، ناول کا مرکزی کردار زینب ہے، ناول میں سات آنگنوں کا ذکر کیا گیا ہے، اور ان کے ذریعے زینب کی زندگی کے مختلف حصوں پر روشنی ڈالی گئی ہے، پہلا آنگن زینب کا بچپن ہے، جس میں بچپن کی کھیل کود کا تذکرہ کیا گیا ہے، دوسرا کالج کی زندگی پر مبنی ہے، اس زمانہ میں اس کی والدہ کا انتقال ہوا جس سے وہ بہت متاثر ہوئی، تیسرا اسے شاعری کی جانب لے گیا، چوتھا آنگن زندگی کے مسائل سے الجھتے ہوئے گذرا، پانچویں میں بہت سے اہم تجربات حاصل ہوئے، تمنائیں ابھریں، چھٹے میں شادی ہوئی، اور خوشحال ازدواجی زندگی کا آغاذ ہوا جو قربانیاں بھی طلب کرتی رہی، ساتویں آنگن میں زینب کی زندگی اختتام کی جانب رواں دواں ہے، وہ اکیلی گھر کے آنگن میں پڑی ہوئی ہے، بیٹی نے یہودی سے شادی کرلی، بیٹا باغ میں فلیٹ بنا کر رہنے لگا ہے، مگر زینب کو تو آنگن پسند ہے، وہ وہیں شاعری میں مصروف ہے، ناول بہت اہم ہے، اور زندگی کے بہت سے تجربوں سے واقف کراتا ہے۔
Rekhta Gujarati Utsav I Vadodara - 5th Jan 25 I Mumbai - 11th Jan 25 I Bhavnagar - 19th Jan 25
Register for free