Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

ایڈیٹر : سلیمان اریب

شمارہ نمبر : شمارہ نمبر-008

جلد نمبر : 10

ناشر : سلیمان اریب

مقام اشاعت : حیدر آباد, انڈیا

زبان : اردو

صفحات : 44

معاون : رامپور رضا لائبریری، رام پور

صبا
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

میگزین: تعارف

صبا حیدر آبادسے سلیمان اریب کی ادارت میں شائع ہوتا تھا ۔ اس کی مجلس مشاورت میں حبیب الرحمن ، فضل الرحمن، ڈاکٹر طاہر علی خان، مسلم، رائے جانکی پرشاد، ڈاکٹر حفیظ قتیل، عالم خوند میری، دلاور علی خان، رضیہ بیگم جیسی شخصیتیں شامل تھیں۔ اور مجلس ادارت میں سلیمان اریب کے علاوہ حسینی شاہد اور وحید اختر کے نام بھی بعض رسالوں پر درج تھے۔ اس رسالے نے بھی ترقی پسند تخلیقات کی اشاعت میں اہم کردار ادا کیااور ترقی پسند رجحانات کی تشہیر و تبلیغ میں حصہ لیا۔ صبا کے اداریے فکر انگیز اور چشم کشا ہوا کرتے تھے۔ ادب کی معاصر صورت حال پر مدیر کی گہری نگاہ تھی۔ سلیمان اریب کو یہ احساس تھا کہ اب اچھے قلمکاروں کا فقدان ہے۔ صبا میں خطوط کا کالم بازگشت کے عنوان سے شائع ہوتا تھا اور صبا میں جان پہچان کے عنوان سے معاصر شخصیات پر تعارفی اور تنقیدی نوعیت کے مضامین کی اشاعت کا ایک سلسلہ شروع کیا گیا تھا۔ صبا کے کئی خصوصی شمارے شائع ہوئے جن میں مولانا ابوالکلام آزاد نمبر، شبلی نمبر، قومی یکجہتی نمبر،نہرو نمبر، کشمیر نمبر اور مخدوم محی الدین نمبر قابل ذکر ہیں۔ سلیمان اریب کی وفات کے بعد صفیہ اریب نے اس کی ادارت کی ذمہ داری سنبھالی اور صبا کے سابقہ معیار کو برقرار رکھنے کی ہرممکن کوشش کی۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

ایڈیٹر کی مزید کتابیں

مدیر کے دیگر رسائل یہاں پڑھئے۔

مقبول عام رسائل

مقبول ترین رسائل کے اس منتخب مجموعہ پر نظر ڈالیے اور اپنے مطالعہ کے لئے اگلا بہترین انتخاب کیجئے۔ اس پیج پر آپ کو آن لائن مقبول رسائل ملیں گے، جنہیں ریختہ نے اپنے قارئین کے لئے منتخب کیا ہے۔ اس پیج پر مقبول ترین اردو رسائل موجود ہیں۔

مزید
بولیے