aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
اردو کے ہر چھوٹے بڑے، معیاری اخبار رسائل و جرائد میں اگر کوئی مسلسل لکھ رہا ہے تو وہ محبوب راہیؔ ہیں۔ اردو کی شاید ہی کوئی صنف ہو جس پر راہیؔ کا قلم نہ چلا ہو۔ ہندوستان میں زودگوئی میں محبوب راہیؔ کا ثانی نہیں ہے۔ پھر بھلا جدید لہجہ و آہنگ ان کی دسترس سے کیوں کر چھوٹ پاتے۔
محبوب راہیؔ کی مختلف شعری و نثری موضوعات پر تقریباً تیس تصانیف منظر عام پر آچکی ہیں۔ جن میں شعری مجموعے درج ذیل ہیں: ’’اثبات‘‘، ’’تردید‘‘، ’’بازیافت‘‘، ’’پیش رفت‘‘، ’’بند مٹھی کا بھرم‘‘، ’’چاندنی تخیل کی‘‘۔ اس کے علاوہ بچوں کے لئے نظموں کے مجموعے، گیتوں اور رباعیات، طنزیہ و مزاحیہ منظومات کے مجموعے اور دیوناگری رسم الخط میں غزلوں کے مجموعے بھی منظر عام پر آچکے ہیں۔
محبوب راہی صدر جمہوریہ ہند کے ہاتھوں مثالی مدرس کے نیشنل ایوارڈ سے نوازے گئے۔ نیز ملک کی کئی اکیڈمیز اور اداروں کی جانب سے بھی آپ کی خدمات کا اعتراف کیا جاچکا ہے۔
ان کے کلام میں احساس کی شدت محسوس ہوتی ہے جو آسان لفظوں میں گہرے تاثرات چھوڑتی ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets