aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
"سچی کہانیاں"مرتضی مطہری کی تصنیف ہے ،استاد شہید مطہری نے ایک مدت تک مرحوم آیت اللہ حاج علی آقا شیرازی سے اخلاق و عرفان میں معنوی استفادہ کیا تھا ۔ اس کے علاوہ استاد شہید نے دوسرے استادوں سے مثلامرحوم آیت اللہ سید محمد حجت سے اصول اور مرحوم آیت اللہ سید محمد محقق داماد سے فقہ پڑھی تھی۔زیر نظر کتاب داستانوی انداز کی ایک نادر کتاب ہے جس میں احادیث اور کتب تاریخ سے استفادہ کرتے ہوئے سچی کہانیاں بیان کی گئی ہیں ، اس کتاب میں شامل ہر کہانی کا ماخذ نہایت دیانت داری کے ساتھ حاشیہ میں لکھا گیا ہے۔مزید براں یہ کہ داستانوی انداز کی کی ان سچی کہانیوں میں خیال پردازی یا جملہ بازی کے بجائے جو واقعہ جس طرح ہے اسی طرح بیان کیا گیا ہے۔ زیر نظر دوسری جلد میں ۵۱ کہانیاں ہیں۔اصل کتاب فارسی زبان میں ہے ، موجودہ نسخہ اردو ترجمہ ہے ، جس کو ڈاکٹر سید اختر مہدی نے کیا ہے۔