aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب" صد میدان"حضرت خواجہ انصاری کے پاکیزہ و لطیف ارشادات کا مجموعہ ہے۔جنھیں آپ کے ایک مرید نے ترتیب دیا ہے۔"صد میدان" سے مراد وہ مقامات عالیہ ہیں جن سے گزرنے کے بعد سالک قرب خداوندی حاصل کرتا ہے اور بالآخر بقااللہ سے سرفراز ہوتا ہے،بالفاظ دیگر وہ مرحلے ہیں جن سے منزل عرفان عبارت ہے۔کتاب میں وصول الی اللہ کے سو مقامات کا بیان ہے۔ہر مقام اپنے سابق مقام سے متفرع ہے جس کی توضیح کے سلسلے میں حضرت خواجہ انصاری ؒ نے سب سے پہلے آیات قرانی سے استناد کیا ہے۔ہر میدان کو مختلف حصوں میں تقسیم کرتے ہوئے ہر ایک کے ضمن میں تین تین نکات بیان کیے ہیں۔ اس کتاب کو فارسی سے اردو میں ترجمہ کیا گیا ہے۔