aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
پیش نظر کتاب "صدائے جرس" پروفیسر ڈاکٹر مقبول احمد کی لکھی ہوئی خود نوشت سوانح حیات ہے۔ خود نویسی میں اگر واقعات کی صحت کا تجزیہ کسی گہرائی اور پرخلوص نظیر تبصرے کے ساتھ ہو تو مفید ہوتی ہے۔ راقم کا علمی اداروں سے تعلق، قومی اور سماجی تنظیموں سے وابستگی اور عوامی روابط کے واسطے سے بہت کچھ دیکھنے اور محسوس کرنے کا موقع ملا۔ ان سب کو راقم نے بہت خوشنما انداز میں پیش کیا ہے۔ یہ خودنوشت پانچ ابواب پر مشتمل ہے۔ پہلا باب پیدائش، خاندان اور والدین سے متعلق ہے۔ دوسرا باب ثانوی اور اعلی تعلیم سے متعلق ہے۔ تیسرا باب شادی اور اہل و عیال سے متعلق ہے۔ چوتھا باب قومی و ملی زندگی سے متعلق ہے۔ جبکہ پانچواں باب میں خلاصہ اور حاصل زندگی کو بیان کیا گیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets