by Mohammad Mohsin
sadat hasan manto apni takhliqat ki raushni mein
Ek Nafsiyati Tajziya
aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair
jis ke hote hue hote the zamāne mere
Ek Nafsiyati Tajziya
زیر نظر کتاب کئی لحاظ سے بے حد منفرد کتاب ہے، کیوں کہ اس میں منٹو کی شخصیت اور کہانی کی تحلیل نفسی کی گئی ہے، چونکہ محمد محسن دنیا کے بہترین ماہرِ نفسیات میں سے ایک تھے۔ انہوں نے نفسیات میں پی ایچ ڈی کی ڈگری ایڈنبرا یونیورسٹی سے حاصل کی تھی، اس کے علاوہ اردو کے اچھے ادیب بھی تھے، اس لیے ان کی یہ کتاب منٹو کی نفسیات کے حوالے سے کافی اہم ہے۔اس کتاب کے بارے میں مصنف خود لکھتے ہیں" ”بہ قرینہٴ غالب مشاہیرِ علم و ادب اور ان کے فن کے کارناموں کے تجزیے کی کوشش ان کی تخلیقات کی روشنی میں کسی ہندوستانی زبان میں نہیں کی گئی ہے۔ مغربی زبانوں میں اس کی مثالیں ہیں۔ سائکلو انالیسس یا تحلیل نفسی کے موجد سگمنڈ فرائڈکا لیوناڈو ڈ ا ونچی، مونالیزا کے خالق کا تجزیہ اس کا اولین نمونہ ہے۔ اردو زبان و ادب میں اس کی کوشش پہلی بار راقم نے کی ہے۔ اس ضمن میں سعادت حسن منٹو کے افسانوں، خاکو ں اور دوسری نگارشات کے نفسیاتی تجزیہ قابل توجہ تصور کیے جائیں گے۔"پروفیسر محسن نے اس کتاب میں منٹو کے زندگی کے ان گوشوں کو جو اس سے پہلے پسِ پردہ تھے، منظرِ عام پرلا کر ان کے نابغہ ہو نے میں کسی شک کی گنجائش باقی نہیں رہنے دی، پروفیسر محمد حسن منٹو کی شخصیت کا نفسیاتی جائزہ لینے کے ساتھ ساتھ ان کی تخلیقات کا جائزہ لیتے ہیں اور منٹو پر جنسی بے راہ روی کے جو الزام لگتے رہے ہیں، ان کا بھی جائزہ لیا ہے۔
Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi
Get Tickets