Font by Mehr Nastaliq Web

aaj ik aur baras biit gayā us ke baġhair

jis ke hote hue hote the zamāne mere

رد کریں ڈاؤن لوڈ شعر

مصنف : مینا نقوی

ناشر : رہبر کارنر، دہلی

مقام اشاعت : دلی, انڈیا

سن اشاعت : 2004

زبان : Urdu

موضوعات : شاعری, خواتین کی تحریریں

ذیلی زمرہ جات : شاعری, مجموعہ

صفحات : 212

معاون : صولت پبلک لائبریری، رامپور (یو۔ پی۔)

سائبان
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف: تعارف

ڈاکٹر مینا نقوی کا شمار تعلیم یافتہ شاعرات میں ہوتا ہے جنھوں نے شاعری کی مختلف اصناف میں اپنی طبع کے جوہر دکھائے اور زندگی کے اپنے تجربات اور مشاہدات کو شعری پیکر میں ڈھال کر پیش کیا۔ ڈاکٹر مینا نقوی کا اصل نام بدر منیر زہرا تھا، آپ20مئی1955کو نگینہ میں پیدا ہوئیں۔

ڈاکٹر مینا نقوی مغربی یوپی کے ایک معزز علمی گھرانے سے تعلق رکھتی تھیں۔ ان کے بزرگوں میں نہ صرف مرد بلکہ خواتین بھی شعر گوئی کے میدان میں ہمیشہ سرگرم رہیں۔ یوں تو پیشے کے اعتبار سے وہ ایک معالجہ تھیں لیکن ادبیات میں بھی ان کا خاصا دخل رہا۔ اردو تو خیر گھر کی ہی زبان ہے اس کے علاوہ انھوں نے انگریزی، ہندی اور سنسکرت زبانوں میں بھی ایم اے کیا۔

ڈاکٹر مینا نقوی کے نو شعری مجموعے منظر عام پر آئے جن میں سائبان، بادبان، درد پتجھڑ کا، کرچیاں درد کی، منزل اتر پردیش اردو اکیڈمی اور بہاراردو اکیڈمی سے انعام یافتہ ہیں اور 2018 میں غالب انسٹی ٹیوٹ نے انہیں بیسٹ شاعرہ کے اعزاز سے بھی نوازا۔ اس کے علاوہ انہیں کئی ادبی تنظٰیموں نے اعزازات سے نوازا۔ ہندی میں درد پتجھڑ کا، کرچیاں درد کی اور دھوپ چھاؤں وغیرہ ان کی فکری پرواز کے شاہد ہیں۔ مینا نقوی نے شاعری کے علاوہ نثر میں بھی بہت کچھ لکھا۔ افسانے انشائیے اور تحقیقی مضامین اور تبصروں نے  بھی ان کے قلم کی گرفت میں آکر صاحبان نقد و نظر سے داد و تحسین وصول کی۔ان کا کلام ملکی و بین الاقوامی رسائل و جرائد میں اہتمام کے ساتھ شائع ہوتا رہا۔ مینا نقوی کا انتقال15 نومبر2020 کو نوئیڈا میں ہوا۔

.....مزید پڑھئے
For any query/comment related to this ebook, please contact us at haidar.ali@rekhta.org

مصنف کی مزید کتابیں

مصنف کی دیگر کتابیں یہاں پڑھئے۔

مزید

مقبول و معروف

مقبول و معروف اور مروج کتابیں یہاں تلاش کریں

مزید

Jashn-e-Rekhta | 13-14-15 December 2024 - Jawaharlal Nehru Stadium , Gate No. 1, New Delhi

Get Tickets
بولیے